ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کا منتخب کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈی ایف اے کراچی سینٹرل کی جانب سے اپنی منتخب ٹیم کی آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ ملیر میں اپنی ٹیم کی شاندار کاکردگی اور عمدہ ڈسپن پر فیئر پلے ٹرافی کے حصول پر ایک شاندار عشائیہ کا پاک محمد ی فٹبال کلب، گلبہار (کھجی گراؤنڈ) پر اہتمام کیا ۔ جس میں سابق سیکریڑی سندھ فٹبال ایسوسی ایشن اور ڈی ایف اے حیدرآباد کے صدر اعظم خان نے بحیثیت مہمان خصوصی اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔ خالد تنولی، صدر ،ڈی ایف اے کراچی ایسٹ، سیکریٹری عبیداﷲ خان، صدر ڈی ایف اے کراچی سینٹر ل سید عثمان شاہ، نائب صدر محمد شمیم،سیکریٹری سلیم پٹنی، شہید بے نظیر آبادایف اے کے سیکریٹری ماسٹر ریاست علی، اسپورٹس جرنلسٹ شکیل یامین کانگا، سیکریٹری ریفریز ایسوسی ایشن ایسٹ جاوید بنگش، ایریا منیجر لیثرر لیگس کراچی ، ریاض احمد، زونل انچارجز سینٹرل سید حسن آغا، محمد قاسم، سید خورشید علی شاہ، لالا اورنگزیب، یاسر عرفات، وسیم عالم، بشیر بلوچ، سیکریٹری ریفریز سینٹرل محمد شبیر، آدم جان ودیگر نے شرکت کی۔مہمان خصوصی اعظم خان نے تقریب تقسیم اسناد سے خطب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں سید عثمان شاہ، سلیم پٹنی ،محمد شمیم اور دیگر ذمہ داران کی دیانتدارانہ اور مخلصانہ کوششوں سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی فٹبال میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ 50سے زائد فٹبال کلبوں پر مشتمل ڈی ایف اے سینٹرل کے جملہ کلبوں کا متحرک اور فعال ہونا سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ کلبوں کو متحرک رکھنے کیلئے ڈسٹرکٹ چمپئن شپ کے علاوہ مختلف گراؤنڈ ز پر ڈی ایف اے سینٹرل کے تعاون سے تسلسل کے ساتھ ٹورنامنٹ کا انعقاد اور آرگنائزرز کے ساتھ بھرپور تعاون پیش کرکے سینٹرل کی فٹبال کو عروج حاصل ہوا ہے۔ جسے برقرار رکھنے اور مزید بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کھلاڑیوں کو سندھ کی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ یہ توجہ طلب معاملہ ہے جس پر اعلیٰ سطح پر بات کروں گا۔گیسٹ آف آنر کیپٹن عبیداﷲ نے دوران خطاب ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بڑھتی ہوئی فٹبال سرگریوں پر متعلقہ ذمہ داران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں فٹبال کھیل کواس کاجائز مقام نہ مل سکا لیکن خوشی ہے کہ سید عثمان شاہ اور سلیم پٹنی نے کلبوں کی احساس محرومی کا خاتمہ کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل اٹوٹ انگ کی حیثیت رکھتے ہیں جن میںہرسطح پر اتفاق رائے اور باہم شیر وشکر ہیں ۔ جہاں بھی یہ محسوس ہوا کہ کسی بھی ڈسٹرکٹ کو کسی بھی مرحلہ پر بائی پاس کیا جارہا ہے تو ایک آواز کے ساتھ ہم قدم ہونگے۔ سید عثمان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاڈسٹرکٹ سینٹرل میں تبدیلی آنہیں رہی بلکہ آچکی ہے ۔ اب کوئی بھی ہمیں اس لحاظ سے کم تر نہ سمجھے کہ سینٹرل میں فٹبال نہیں ۔ ڈی ایف اے سینٹرل سے الحاق شدہ تمام فٹبال کلبس الحمداﷲمتحرک اور فعال ہیں اور جس کا عملی مظاہرہ ڈسٹرکٹ سینٹرل فٹبال چمپئن شپ میں کیا جاچکا ہے ۔لہٰذا ہمارے کھلاڑیوں کو ان کا جائز مقام ملنا چاہیے اور ہمیں کہیں بھی محسوس ہوا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے تو ہم قانون کے مطابق اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے میں کسی پس وپیش سے کام نہ لیں گے۔انہوں نے سندھ کی منتخب ٹیموں میں ڈسٹرکٹ ایسٹ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے کوچز اور کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس روش کو بدلنے کی ضرورت ہے ۔ بار بار معذرت قابل قبول نہیں ۔سیکریٹری سینٹرل سلیم پٹنی نے جملہ شریک مہمانوں کا تقریب تقسیم اسناد میںشرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سید عثمان شاہ ، محمد شمیم اور اپنی جملہ کابینہ کی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں فٹبال کی تیزی کے ساتھ ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں اعظم خان، خالد تنولی اورکیپٹن عبیداﷲنے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی منتخب ٹیم کے کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کیں ۔

error: Content is protected !!