خیبر پختونخوامیں انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت صوبے بھر میں خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزکا آغا زہوگیا

حال ہی میں تعینات خواتین کوچزاضلا ع کی سطح پربیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،اتھلیٹکس اور والی بال کی باصلاحیت کھلاڑیوں کاانتخاب کرکے ایک فہرست مرتب کریں گی


پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخوامیں نچلی سطح پر ٹیلنٹ تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت صوبے کے تمام ڈویژن میں مرد وخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزکا آغا زہوگیاہے اس پروگرام کے کے تحت صوبے بھر میں خواتین کھیلوں کو بھی صحیح معنوں میں فروغ ملے گا،ڈی آئی خان،ٹانگ، لکی مروت اور کوہاٹ میں باقاعدہ ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا،

دوسرے مرحلے میں پشاور،نوشہرہ،چارسدہ،سوات،دیر،ایبٹ آباد اور دیگر ااضلاع سمیت قبائلی علاقوں میں بھی صاف وشفا ف ٹرائلز کے ذریعے بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،اتھلیٹکس اور والی بال کی باصلاحیت کھلاڑیوں کاانتخاب عمل میں لاکر ایک فہرست تیار کی جائے گی۔صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ کے حوالے سے خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز مختلف اضلا ع میں لئے جارہے ہیں جسکے لئے سپورٹس بورڈ کی خواتین کوچزبشریٰ،آمنہ،سائرہ اور مدیحہ کا ایک ٹیم ہے،ان خواتین کوچزنے لکی مروت،تانگ اور ڈی آئی خان میں بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،اتھلیٹکس اور والی بال کے ٹرائلز لئے گئے،ان ٹرائلزمیں مختلف مقامی سکولوں کی طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،

اس موقع پر اضلاع کی سطح پر گرلز انٹر سکولز کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشن لینے والی طالبات کو بھی موقع دیااور انکے مابین باقاعدہ مقابلے منعقد کرائے،ان مقابلوں میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے والی بچیوں کو منتخب کرتے ہوئے اس کی ایک لسٹ مرتب کرلی،جسے ڈائریکٹریس سپورٹس رشید ہ غزنوی کے حوالے کردی ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹریس سپورٹس برائے خواتین رشیدہ غزنوی سے رابطہ کیا تو ان کا کہناتھاکہ اللہ کا فضل ہے خیبر پختونخوامیں خواتین کھیلوں کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو مزید پالش کرکے سامنے لانے کیلئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں خواتین کوچزکی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ان کوچزکی ذمہ دداری یہ ہے کہ وہ صوبے کے مختلف اضلاع میں جاکر خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز منعقد کرائے اور انہیں مزید ٹریننگ دیں،اور انشاء اللہ وہ اپنا کام ایمانداری سے کررہی ہیں،

انہوں نے بتایاکہ اس سے قبل بھی صوبے میں خواتین کھیلوں کے حوالے سے کافی کام ہوااور اب باقاعدہ ایک ٹیم کیساتھ مزید بہتر کام ہوگاجس سے یقیناًخیبر پختونخوامیں خواتین کھیلوں کو فروغ ملے گا اور صوبے کے کونے کونے سے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کونکھار کر سامنے لایاجائیگا۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈی آئی خان،لکی مروت اور ٹانگ کی طرح پشاور،چارسدہ،نوشہرہ،ایبٹ آباد،مانسہرہ،سوات،دیر،چترال اور کوہاٹ سمیت تمام اضلاع میں شیڈول کے تحت خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز لئئے جائینگے۔

error: Content is protected !!