جونیئر ایشیا کپ،پاکستان کی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22ستمبر سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)جونیئر ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ 21 سے 30 جنوری 2021 تک ڈھاکہ / بنگلہ دیش میں کھیلا جا ئے گا اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی جونیئر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کی جدید سائنسی تکنیک سیکھانے کے لئے قومی ہاکی جونیئر کھلاریوں کا فزیکل فٹنس ٹریننگ کیمپ کل 22 ستمبر 2020 سے آرمی فزیکل فٹنس اسکول ، ٹوبی کیمپ ایبٹ آباد میں شروع گا۔


کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 22 ستمبر 2020 کو کیمپ کمانڈنٹ دانش کلیم کو رپورٹ کریں۔

کیمپ کیلئے جن آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے ان میں دانش کلیم – ہیڈ کوچ، رانا ظہیراحمد بابر۔ کوچ، محمد عمران – کوچ، مدثر علی خان-کوچ، زاہد افضل- کوچ، ابوزرعمراو- ویڈیو تجزیہ، محمد عا بد امین – فزیکل ٹرینرپاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیرمین سلیکشن کمیٹی منظورجونیرکی سفارش پر صدرپاکیستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئررخالد سجادکھوکھرکی ہدایت پرجن 35 کھلاڑیوں کو کیمپ کی منظوری دی ان میں فل بیک: ارباز احمد ، ۔سمیع اللہ خان، عثمان بشیر، محمد عثمان، ریحان بٹ ، احتثام اسلم ہالف بیک: موئن شکیل، عقیل احمد، رضوان علی، اُسامہ، عاصف حنیف ، محب اللہ ، محمد عبد اللہ ، حسنین بابر ، قیصر ،عبدالباسط فارورڈز: رومان خان ،غظنفر علی ، حماد انجم ، محسن خان، زین اعجاز ،علی عزیز،عدیل طیف ، مرتضیٰ یعقوب ،محمد فہد ، افراز ، عبدل منان،عمیر ستار ،ارشد لیاقت ، وقار علی ، رانا وحید ،محمد بلاول ، تقی الحسن ،شازیب خان ، حماد ایاز شامل ہیں۔

error: Content is protected !!