کرس گیل 41 برس کے ہو گئے

جمیکا(سپورٹس لنک رپورٹ)دنیائے کرکٹ میں بائولرز کیلئے ڈرائونے خواب کا درجہ رکھنے والے مایہ ناز بیٹسمین کرس گیل نے زندگی کی 41بہاریں دیکھ لیں، مایہ ناز بیٹسمین کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارک دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ گیل کرکٹ میں مزید اچھی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے

کرس گیل نے 103ٹیسٹ میچ کھیل کر 7214 رنز بنا رکھے ہیں ، ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 301 ون ڈے میچ کھیل کر 10480 رنز سکور کر رکھے ہیں جبکہ انہوں نے 404 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل کر 13296 رنز سکور کئے ہیں، گیل کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین سکور 333رنز،ون ڈے میں 215رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں انہوں ان کا بہترین سکور 175رنز ناٹ آئوٹ ہے، کرس گیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں 73،ون ڈے میں 167جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 80 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔

error: Content is protected !!