پہلی کمشنر سیٹلایٹ اوپن سکواش چیمپیئن شپ کل 22مارچ سے شروع ہوگی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پہلی کمشنر سیٹلایٹ اوپن سکواش چیمپیئن شپ کل 22مارچ سے شروع ہوگی، ملک بھر سے 32مردکھلاڑی حصہ لیں گے، کمشنر راولپنڈی وصدر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن نورالامین مینگل کل صبح گیارہ بجے لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں چیمپیئن شپ کاافتتاح کریں گے۔ راولپنڈی ڈویژن سکواش ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری نعیم انور نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ لیاقت باغ سکواش کورٹس کی تزئین وآرائش کے بعد قومی سطح پر پہلا ٹورنامنٹ منعقد کیاجارہاہے، جس میں راولپنڈی کے فرحان ہاشمی، عمر ارشد، حکمت یار خان اور حسیب تاج سمیت ملک بھر سے پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) سے رجسٹرڈ 32 مردکھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپیئن شپ 25مارچ تک جاری رہے گی۔

error: Content is protected !!