کینیڈین ٹینس کھلاڑی بیانکا نے بھی فرنچ اوپن سے دستبرداری کا اعلان کردیا

ٹورنٹو(سپورٹس لنک رپورٹ)کینیڈا کی مایہ ناز ٹینس کھلاڑی اور عالمی نمبر 7 بیانکا اینڈریسو نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے، بیانکا نے یہ اعلان اپنے گھٹنے کی انجری کے باعث کیا ہے جو تاحال ٹھیک نہیں ہوسکی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی اس وقت ساری توجہ گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرنے پر مرکوز ہے

بیس سالہ بیانکا جنہوں نے گزشتہ سال یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتا تھا اکتوبر میں ہونے والے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئی تھیں جس کے بعد سے وہ مقابلوں سے باہر ہیں، بیانکا نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ رواں سال کسی بھی ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرینگی۔

error: Content is protected !!