آفریدی، مصباح سمیت 12 پاکستانی کھلاڑی یوایس ماسٹر ٹی 10 لیگ میں شامل

 

ریلنگا، جنوبی کیرولائنا ( 12 جولائی 2023) یوایس ماسٹر ٹی 10 لیگ کا افتتاحی ایڈیشن اگلے ماہ منعقد ہوگی جس میں 10 پاکستانی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے لئے ڈرافٹ گزشتہ دنوں ہوا جس میں ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈ تشکیل دیئے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر اور کپتان شاہد آفریدی اور مصباح الحق نیو یارک واریئرز کی طرف سے میدان میں اتریں گے جبکہ کامران اکمل، عمید آصف اور سہیل خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

 

اٹلانٹا فائرنے محمد عرفان ، فرہاد رضا، حماد اعظم اور جنید صدیقی کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔ مورس ویل یونٹی نے نجف شاہ کو چنا ہے۔
ٹیکساس چارجرز نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کے لئے محمد حفیظ، اور عمر گل، کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ کا پہلا سیزن 18 سے 27 اگست 2023 کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں اٹلانٹا فائر، کیلیفورنیا نائٹس، مورس ویل یونٹی، نیو جرسی لیجنڈز، نیو یارک واریئرز اور ٹیکساس چارجرز شرکت کررہی ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!