سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد رفیق کا دورہ حیدر آباد

حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد رفیق نے حیدرآباد کا دورہ کیا اور مختلف اسپورٹس آرگنائزرز و تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقات کی۔اس ضمن میں انہوں نے حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ اور فزیکل ایجوکیشن ڈیویلپمینٹ اینڈ پیس(پی ڈی پی) فائونڈیشن پاکستان کے صدر احمد نواز سے خصوصی ملاقات میں حیدرآباد میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے انکی خدمات کی تعریف کی۔انہوں نے دور حاضر میں گراس روٹ لیول سے کھیلوں کے فروغ کے لیئے اکیڈمیز کے قیام کو اشد ضروری قرار دیا۔

انہوں نے اس موقع پر پرویز احمد شیخ اور احمد نواز کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور لاک ڈائون سے قبل کراچی میں محکمہ کھیل کے تعاون سے منعقدہ سندھ بلوچستان وومین جوڈو چیمپیئن شپ کی یادگاری شیلڈز پیش کیں۔احمد نواز نے اس موقع محمد رفیق کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے بیس بال،جوڈو، والی بال سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیئے پی ڈی پی فائونڈیشن کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔انکا کہنا ہے کہ ہم سندھ و حیدرآباد اولمپک سمیت کافی ایسوسی ایشنز و تنظیموں کے ساتھ مل کر ماضی میں بھی کافی ایونٹس کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔اس موقع پر گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری کی ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ ارم کے لیئے بھی شیلڈ پیش کی گئی جوکہ موسمی بخار کے باعث میٹنگ میں شریک نہ ہوسکیں۔اس موقع پر حیدرآباد جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد آصف،سابق کھلاڑی محمد عرفان، یوتھ اسپورٹس کے محی الدین شیخ، رمیز راجہ، عمران خان اور دیگر موجود تھے۔

error: Content is protected !!