معروف بلے باز و کمنٹیٹر ڈین جانز انتقال کر گئے

سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق آسٹریلین بلے باز اور معروف کمنٹیٹر ڈین جونز حرکت قبل بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔میڈیا کے مطابق ڈین جونز اس وقت کمنٹری کے سلسلے میں بھارت میں موجود تھے اور کورونا کے باعث ممبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں بائیو سیکیور ماحول میں وقت گزار رہے تھے۔

ڈین جونز کی عمر 59 سال تھی، انہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 52 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے کھیلے۔ ڈین جونز پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ اور مینٹور تھے۔30 جنوری 1984 میں پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں ڈیبیو کرنے والے ڈین جونز نے 6 اپریل 1994 میں اپنا آخری میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا۔

error: Content is protected !!