ویسٹ انڈیز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست،انگلش ویمن کو سیریز میں 0-3کی ناقابل شکست برتری

ڈربی(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بھی انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو بیس رنز سے شکست دیکر سیریزمیں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق انگلش ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے

انگلینڈ کی جانب سے نتھالی سیویئر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہیتھر نائٹ 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں،ویسٹ انڈیز کی جانب سے شامیلا اور ڈینڈرا ڈوٹن نے دو دو جبکہ سٹیفنی ٹیلر اور ہیلے میتھوز نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بیس اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا پائے اور میچ بیس رنز کے فرق سے ہار گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرا ڈوٹن نے 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہیلے میتھو 21 رنز بنا پائیں انگلش ٹیم کی جانب سے کیتھرین برانٹ اور سارہ گیلن نے دو دو جبکہ نتھالی سیویئر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!