ماضی کو بھول کر میدان میں اپنی صلاحیت دکھانا چاہتا ہوں : ٹیمل ملز

ڈیزرٹ وائپرز کے ٹیم اسکواڈ میں شامل ہونا اعزاز سے کم نہیں میری کوشش ہو گی کہ میں اچھا پرفام کروں کیونکہ دبئی کا موسم اور اسٹیدیم دونوں کے کھیل کے لئے سازگار ہیںان خیالا ت کا اظہار انگلش فاسٹ باو¿لر ٹیمل ملزنے دبئی میں کیاان کا مزید کہنا تھا ڈیزرٹ وائپرز کی جرسی میں ایک بار پھربہترین کھیلنے کے منتظر ہیں کیونکہ میں خاندانی مسائل کی وجہ سے بگ بیش لیگ میں شریک نہیں ہوا میرا پرتھ کو اسکارچز سے کھیلنے کا پروگرام تھا لیکن بیٹی کی بیماری کی وجہ سے اسے چھوڑ دیااور اب ماضی کو بھول کر میدان میں اپنی صلاحیت دکھانا چاہتا ہے۔فاسٹ باو¿لر ٹیمل ملز نے مزید کہا کہ میری بیٹی بیمار تھی اور اسے چند ہفتوں تک ہسپتال میں رہنا پڑالیکن اب وہ صحت یاب ہو گئی ہے اور میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ میری فیملی میرے ساتھ یہاں موجود ہے۔ یاد رہے کہ30 سالہ بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز انگلینڈ کی T20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے۔ لیکن اس کی خوشی اس وقت ماند پڑ گئی جب اس نے ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔ملز اب انگلینڈ کے سلیکٹرز کو ILT20 کے ساتھ مختصر فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کے ذریعے متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

 

انہوں نے کہااس حوالے سے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں نہ کھیل پانا مایوس کن تھالیکن اسکواڈ کا حصہ بننا اچھا لگا ۔ ٹیمل ملز کا مزید کہنا تھا کہ میں دوبارہ باقاعدگی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوںاور شاید میں اس ٹورنامنٹ کے بعد پی ایس ایل میں کھیلوںاور میں انگلینڈ کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں کھیلنے کا منتظر ہوں آئی ایل ٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملزنے کہا کہ تمام ٹیمیں بہت ہی اچھی ہے لیکن ڈیزرٹ وائپرز کےلئے ٹائٹل دیکھنے کے لیے پر امید ہوں کیونکہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں۔تمام ٹیمیں اسی عزم کے ساتھ یہاں آئی ہیں لیکن صرف ایک ٹیم جیتتی ہے۔ میں کافی خوش قسمت ہوں کہ پچھلے کچھ سالوں میں کچھ جیتنے والی ٹیموں کے ساتھ کھیل رہا ہوں ۔ واضح رہے کہ ڈی پی ورلڈ ٹی ٹونٹی کا آغاز تیرہ جنوری کوایک شاندار تقریب سے دبئی میں ہو گا

error: Content is protected !!