پانچواں نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پانچواں نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آرایم جی ماروکس کے کپتان کی قائدانہ صلاحتوں کے بدولت 9رنز سے کمپلائنس ڈیفنڈر کو شکست دی فرحان شفی کی آل راؤ کارکردگی مین آف دی میچ قرار پائے کمپلائنس ڈیفنڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز اسکورکیا

عبدالقوی نے 34 فرحاں شفی نے 27 اور ابرار احمدخان نے 20 رنز بنائے۔ جبکہ عدیل انجم اور حسن اکرم نے 27-27 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں کمپلائنس ڈیفنڈر نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی اسکور کرسکی، حارث خالد نے 32 رنز مدثر شیخ نے 30 رنز اور عدیل انجم نے 24 رنز بنائے۔جبکہ فرحان شفی نے 15 رنز دیکر تین عبدالقوی نے 34 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اسکورر کے سید افرسیاب عالم اورامپائرنگ شیشم انصاری اور اعلے حیدر نے سرانجام دی

error: Content is protected !!