صحت مندمعاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے جاویداشرف

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) صحت مندمعاشرے کے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمیپین شپ کے افتتاح کے موقع پر وہاں موجود کھلاڑیوں اور دیگر معززین سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے نیشنل بینک کے سینئروائس پریذیڈنٹ جاوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین، ابن حسن،انورفاروقی،افشاں شکیل،سعید آزاد، عظمت اللہ خان عارف بھوپالی،علیم خان موسی،زاہد شہاب، محمدجاوید،قمرعلی،نوید کپاڈیہ اور دیگر افراد موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ جسطرح سے اسنوکر فیڈریشن پورے پاکستان میں اسنوکر کھیل کی ترقی کے لئے کا م کررہی ہے یہ قابل تحسین ہے ارشد حسین نے کہا کہ کھیل ذہنی اور جسمانی تربیت کرنے میں ایک موثر کردار ادا کرتا ہے اورہمیں چاہیے کہ کھیلوں کی ترقی کے لئے کا م کرتے رہیں قبل ازیں جاویداشرف نے بریک لاگاکربارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چیمپین شپ کا افتتاح کیا۔

error: Content is protected !!