انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،پشاور میں خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبے بھر میں جاری انڈر16ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں پشاورکی خواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلزمکمل ہوکر سلیکٹ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسرتحسین اللہ کے زیر اہتمام متعلقہ کوچز کی نگرانی قیوم سٹیڈیم منعقدہ ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے پی ایس بی کوچنگ سینٹرپشاورکے جمنازیم ہال میں والی بال کے ٹرائلز میں 80کے قریب کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن کھلاڑیوں کو سلیکٹ کرلیتاہے

ان میں لائبہ۔سیدہ حرا۔مریم۔حرا رحمن۔حبہ اورشازیہ شامل ہیں۔بیڈمنٹن میں خدیجہ۔شاذمہ۔مہوش۔حسنہ۔مریم جبکہ ٹیبل ٹینس میں علشبہ۔حلیمہ۔حوریہ اورزینب سلیکٹ ہوئیں۔اور اتھلیٹکس کے ٹرائلز میں ثمینہ۔فاطمہ۔مناحل مبشر۔جویریہ۔حمیرہ گل کا انتخاب عمل میں لاگیاہے۔

ڈی ایس او تحسین اللہ نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں کو سپورٹس بورڈ کے کوالیفائڈکوچز مزید ٹریننگ دینگے جسکے بعد حتتمی ٹرائلز کاانعقاد ہوگاجنکی مکمل سرپرستی کی جائے گی انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کیلئے تیارکیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس جنیدخان اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خٹک کی کاوشوں سے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ ملا ہے جسکے مستقبل میں مثبت نتائج نکلیں گے

error: Content is protected !!