صوبائی حکومت کھیلوں کی ہر سطح پر ترقی اورحوصلہ افزائی کیلئے سنجیدہ ہے۔فضل حکیم خان

۔سوات(سپورٹس لنک رپورٹ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کی ہر سطح پر ترقی اورحوصلہ افزائی کیلئے سنجیدہ ہے اور ضلع سوات میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کے لیے خطیر وسائل خرچ کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں سپورٹس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کاشف فرحان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں چیئرمین ڈیڈیک کو ڈی ایس او سوات نے کھیلوں کی مختلف سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی اور ان کیلئے ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ مکان باغ میں تمام سہولیات سے آراستہ خواتین کیلئے ایک الگ پارک جس میں خصوصی طور پر واک ٹریک، جیم بھی قائم ہوگی جس کیلئے تمام تر ضروری لوازمات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ گراسی کرکٹ گراؤنڈ میں لائٹس تنصیب اور دیگر ضروری مرمت بھی کی جائے گی انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کی فلاح و ترقی موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اسلئے سوات میں بے شمار منصوبوں پر عملی کام شروع ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ ضلع سوات میں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ صحت مندمعاشرے کا قیام ممکن بنایا جاسکے۔

error: Content is protected !!