واپڈا انڈومنٹ فنڈ فار سپورٹس ٹرائلز10 اکتوبر کو قیوم سٹیڈیم میں اور 13اکتوبر کو گراسی گرائونڈ سوات میں ہونگے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)واپڈا انڈومنٹ فنڈ فار اسپورٹس کے سلسلے میں خیبرپختونخواکے دواضلاع پشاور اور سوات کے بچوں اور بچیوں کے لئے ٹرائلز دس اکتوبر کو پشاور اور 13 اکتوبر کو گراسی گراونڈ سوات میں ہونگے۔پاکستان واپڈا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ان ٹرائلز کو شفاف بنانے کے لئے ملک بھر کے ٹاپ کوچزکو پشاور اور سوات مدعو کیا گیا ہے۔

پاکستان واپڈانے کئی سالوں سے ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے مختلف میدانوں میں اپنے صلاحیت نکھارنے کے لیے ایک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاتھا پروگرام کے تحت12 سال سے 16سال عمر کے بچے فائدہ اٹھا سکتے ہے وہ لڑکے جو اتھلیٹکس،سکواش،ہاکی،کراٹے،فٹبال،ٹینس،ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ جبکہ لڑکیاں اتھلیٹکس،کراٹے،سکواش اورہاکی میں سے کسی بھی کھیل میں حصہ لینا چاہتے ہے ان ٹرائلز میں شامل ہوسکتے ہے۔خاہش مند بچے نادرا فارم اور سکول آئی ڈی کارڈ کے ساتھ شیڈول پروگرام کے تحت صبح نو بجے قیوم اسٹیڈیم پہنچ جائے۔

باصلاحیت بچوں کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی. پہلے مرحلے میں ان بچوں کی فٹنس ٹسٹ لیا جائے گا جو آٹھ سومیٹرچار سو میٹر دوڑ اور بیس پش آپس،44میٹر کون ڈرل اور کم از کم چھ مرتبہ چن اپس پر مشتمل ہوگی کامیاب کھلاڑیوں کا دوسرے مرحلے میں ان کے مخصوص کھیلوں میں ٹسٹ لیا جائے گا اور ان دونوں مرحلوں میں کامیاب ہونے والے بچوں کو کھیل کی سہولیات کے ساتھ ساتھ سات ہزار ماہانہ اعزاز یہ بھی دیا جائے گا۔

error: Content is protected !!