بلائنڈکرکٹ کے فروغ ومقبولیت میں میڈیاکااہم وکلیدی کردارہے حبیب اللہ خٹک

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاوربلائنڈکرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ خٹک نے کہاہے کہ پاکستان میں بلائنڈکرکٹ کے فروغ ومقبولیت میں میڈیاکااہم وکلیدی کردارہے خاص کے سپورٹس جرنلسٹس نے روز اول سے بلائنڈ کرکٹ کے لیے جتناکام کیاہے اس پرہم ان کو جتنا بھی اخراج تحسین پیش کریں کم ہوگ۔اان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا

اس موقع پرسابقہ انٹرنیشنل بلائنڈکرکٹرمحمد رضوان بھی موجود تھے۔حبیب اللہ نے کہاکہ بلائنڈ کرکٹ کوشروع ہوئے کافی عرصہ ہوچکاہے اوراسی طرح پشاوربلائنڈکرکٹ ایسوسی ایشن کے قیام کوبھی بیس بائیس سال ہوچکے ہے اس تمام عرصہ میں سپورٹس جرنلسٹ قدم بہ قدم پرہمارے ساتھ چلتی آرہی ہے.تمام سپورٹس جرنلسٹ ہمارے ساتھ ہیں ا وران کی بلائنڈکرکٹ کے لیے خدمات مثالی ہے اس موقع پرانہوں نے نیشنل بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی شاندارکورئج پرسپورٹس رائٹرز کواپنی ایسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی اورعمد ہ کوریج پران کاشکریہ اداکیا۔

error: Content is protected !!