شہید زاہد باکسنگ کلب ڈی ایم سی ساؤتھ باکسنگ ٹورنامنٹ کا فاتح

اولمپک اور ایشین گیمز میں وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کیلئے لیاری کے باکسرز کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کا انفراسٹرکچر فراہم کریں گے۔ارشاد سوڈھر


کراچی۔ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے کہا ہے کہ پاکستان میں لیاری کوباکسنگ کی نرسری کہا جاتا ہے ماضی میں بھی یہاں سے کئی کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل اور قومی سطح پر اپنے کھیل سے ملک کا نام روشن کیا ہے اولمپک اور ایشین گیمز جیسے ایونٹس میں وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کیلئے لیاری کے باکسرز کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق انفراسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے ڈسڑکٹ ساؤتھ میں باکسنگ کے انفراسڑکچر کو مضبوط بناتے ہوئے کلبس اور اکیڈمیز کی سطح پر باکسنگ کلبس کی تزین و آرائش اور دیگر ضروری سامان کوترجیحی بنیادوں پر مرحلہ وارفراہم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیدیم میں کھیلے گئے ڈی ایم سی ساؤتھ باکسنگ ٹونامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر میونسپل کمشنر ساؤتھ اختر علی شیخ،پا کستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ آصف،سیف گیمز کے گولڈ میڈلسٹ شیر محمد، محمد رستم،محمد امین، گذشتہ ساؤتھ ایشین گیمز کے سلورمیڈلسٹ گل زیب، برونزمیڈلسٹ رضیہ بانو، مہرین جمعہ،اولمپئین ملنگ بلوچ، کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر وسیم ہاشمی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین آصف عظیم، سیکریٹری احمد علی راجپوت، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان،کراچی ساؤتھ باکسنگ کے سیکریٹری عبدالرزاق سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھرنے اس موقع پر مسلم آزاد باکسنگ کلب کیلئے باکسنگ رنگ کو اپ گریڈ کرنے اور یہاں زیرتربیت باکسرز کو بنیادی سامان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماراٹارگٹ اپنے باکسرز کو اولمپک اور ایشین گیمز جیسے ایونٹس میں وکٹری اسٹیند پر دیکھنا ہے

ہماری بھرپور کوشش ہے کے لیاری کے نوجوان باکسرز کو ان کی صلاحتیوں کے اظہار کے بھرپور مواقعے فراہم کئے جائیں تاکہ وہ مستقبل میں اپنے ڈسٹرکٹ،شہر،صوبے اور پاکستان کا نام اور پرچم سربلند کر سکیں ٹورنامنٹ میں شریک خواتین باکسرز کو کھیلتا دیکھ کر ارشاد علی سوڈھر کاکہنا تھا کہ ہماری خواتین جیٹ جہاز چلانے کے ساتھ ساتھ دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹیاں سر کر رہی ہیں توکیا وجہ نہیں کہ ہم اسپورٹس میں بھی اپنی لڑکیوں کو بھرپور مواقع فراہم کریں ویمن باکسنگ کے کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے اپنا ہرممکن تعاون جاری رکھیں گے اورمجھے امید ہے کہ مستقبل میں ان میں سے کئی باصلاحیت کھلاڑی پاکستان کی قومی ویمن باکسنگ ٹیم کی نمائندگی کریں گی اور اپنی مد مقابل کھلاڑیوں کیلئے ایک سخت جان حریف ثابت ہوں گی

دریں اثناء شہید زاہد باکسنگ کلب نے 2 گولڈ اور 1 سلور میڈل جیت کر ڈی ایم سی ساؤتھ باکسنگ ٹورنامنٹ اٹائٹل اپنے نام کرلیا پاک نیشنل باکسنگ کلب 2 گولڈ کے ساتھ دوسری جبکہ لیاری لیبر باکسنگ کلب نے 1 گولڈ اور 3 سلور میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ٹورنامنٹ میں ڈسڑکت ساؤتھ کے 11 باکسنگ کلبس نے شرکت کی جس میں جونیئر کلاس کے 46 کے باکسرز نے حصّہ لیا ایونٹ کی بوائز کیٹیگری میں یاسین کچھی، جنید احمد، محمد وارث، حسن علی، محمد کاشف، فیضان رضا، شعیب احمد، تبارک علی اور کاشف خان جبکہ گرلز مقابلوں میں صائمہ علی اور سومیا خان نے گولڈ میڈلز اپنے نام کئے

error: Content is protected !!