آل کے پی کے فل کنٹیکٹ کراٹے ٹورنامنٹ 9 اکتو بر کو ہوگا

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن(شن کیو کشنکائی)
کے زیر اہتمام جمعہ 9 اکتو بر کو سپورٹس کمپلیکس پشاور میں آل KPK فل کنٹیکٹ شن کیوکشن کراٹے ٹورنامنٹ کا انعقاد ہورہا ھے جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انٹرنیشنل ریفری (شیہان) صاحبزادہ الہادی نے میڈیا کو بتایا کہ تمام مقابلے ورلڈ کراٹے ارگنآئزیشن WKO جاپان کے رولز کے مطابق چھ ویٹ گروپ میں ہونگے۔ انہوں نے تمام کوچز اورکھلاڑیوں کو ہدایت کی ھے کہ ڈائر یکٹریٹ اف سپورٹس کےجاری كرده SOP,s پر سختی سے عمل کریں ورنہ موقع نہیں دیا جائے گا۔ایڈیشنل سیکرٹری اف سپورٹس خیبر پختونخواجنید خان اور DG سپورٹس اسفندیارخٹک کی مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت متوقع ھے۔ انٹری کی آخری تاریخ بدھ 7 اکتوبر مقرر ھے اسکے بعد کوئی انٹری قابل قبول نہیں ہوگی۔

error: Content is protected !!