سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا شاندار افتتاح

شکارپور(سپورٹس لنک رپورٹ)سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا شاندار افتتاح افتتاحی میچ میں خیرپور نے کامیابی حاصل کرلی۔


سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے اور شکارپور ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون سے عبدالرحمن شیخ ہاکی اسٹیڈیم شکارپور میں سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا شاندار افتتاح سماجی قائد عبدالصمد شیخ نے کیا افتتاحی میچ خیرپور اور گھوٹکی کے درمیان کھیلا گیا جو خیرپور نے 4۔ 0 سے جیت لیا خیرپور کی جانب سے حسین عباس میثم عباس کاظم عباس اور محمد علی نے ایک ایک گول اسکور کیا اس موقع پر اعجاز احمد کھوکھر ۔ عرفان علی ڈھوٹ ۔ عبداللہ مہر غلام مرتضی ڈھوٹ ۔ امتیاز جمانی ۔ نعمان شیخ ۔ عبدالرؤف کاکڑ ۔ ریاض ملانو ۔ عرفان شیخ اور دیگر نے شرکت کی

error: Content is protected !!