دوسرا کارپوریٹ T-20 لیگ’ کراچی اسٹراٸیکرٗز سی سی کا کامیابی کا سفر جاری۔

کراچی اسپورٹس رپورٹر)  کراچی اسٹراٸیکر سی سی نے اپنے آف اسپنر محمد مبشر کی میچ وننگ تباہ کن بولنگ صرف 12 رنز کے عوض 4 وکٹوں کے حصول کی بدولت مضبوط حریف رنگون والا س سی کو 4 وکٹوں کی شکست دے کر  دوسرے کارپوریٹ کلر کٹ ٹی۔ 20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں  اپنے اکاٶنٹ میں دوسری کامیابی درج کرالی۔ دوسرےمیچ میں سی اسکواٸر پیتھونز سی سی نے اوسامہ بن ضیا کی شاندار نصف سینچری55 رنز کے باعث مدمقابل ہاکس یوناٸیٹڈ سی سی 26 رنز مات دوسری کامیابی سمیٹ لی۔

قاٸد اعظم پارک اسٹیل ٹاٶن کرکٹ گراٶنڈ فاتح ٹیم نے پہلے میچ میں رنگون والا سی سی پہلےبیٹنگ کرتے ہوۓ 95 رنز پر ڈھیر ہوگٸ۔ احمد عبدالمالک 19، انعام الله 13 اور رضوان حیدر 12 رنز ہی کچھ مزاحت کرسکے۔ آف اسپنر مخمد مبشر نے عدہ بولنگ کرتے ہوۓ صرف 12 رنز کےعوض 4 کھلاڑیوں کو پویلٸین واپسی کا پروانہ تھمایا، شہزاد نے9 اور طلحہ نے 2-2 مہرے کھسکاۓ۔ جوابی بیٹنگ میں کراچی اسٹراٸیکر نے مطلوبہ ہدف 100 رنز 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ محمد اوسامہ نے 45 رنز ناٹ آٶٹ کی ذمددارانہ بار ی لی،اکبر نے 14 رنز کا اضافہ کیا۔ محمد کاشف اور محمداوسامہ نے 2-2 وکٹیں لیں۔

دوسرے میچ میں سی اسکوٸر پیتھونز سی سی مقررہ 20 اورز میں 6 کھوکر 171 رنز ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا۔اوسامہ بن ضیا نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوۓ  55 رنز کی کارگر اننگ کھیلی، محمد علی نے 38 اور خرم نے 27 رنز کا اضافہ کیا۔ طلحہ خان نے 2 وکٹیں لیں۔ جوابی بیٹنگ میں ناکام ہاکس یوناٸیٹڈ سی سی مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145hرنز بناسکی۔ طلحہ نے 28 رنز بناۓ، امان نے 26 اور نبیل نے 19 رنز بناۓ۔ محمد کاشف اور محمداوسامہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

error: Content is protected !!