سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ سے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی ملاقات

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ سے صدر پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن عامر جان اور سیکرٹری جنرل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ نے جمعہ کے روزپنجاب سٹیڈیم میں ملاقات کی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایڈمن بھی موجود تھے

ملاقات میں پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، پاکستان سپورٹس بورڈ ، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کی سپورٹس بورڈ پنجاب میں نمائندگی،سپورٹس سرگرمیوں میں ایسوسی ایشنز کا تعاون، گرانٹس اور مستقبل میں ہونیوالے سپورٹس ایونٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس احسان بھٹہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ کیلئے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنارہے ہیں، صوبہ بھر میں سپورٹس کی جدید سہولیات فراہم کررہے ہیں، نوجوانوں کو صلاحیتوں کے اظہار کیلئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کئے جارہے ہیں

سپورٹس کے فروغ کے لئے سپورٹس تنظیموں سے مل کر کام کیا جارہا ہے، سپورٹس تنظیمیں کھیلوں کے فروغ اور نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں اہم کردارادا کررہی ہیں، سپورٹس تنظیموں کے مسائل حل کریں گے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر آئیں، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس احسان بھٹہ نے تجاویز دینے پرصدرپنجاب اولمپک ایسوسی ایشن عامر جان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشدا ولکھ مسائل کے حل اور تعاون کے حوالے سے دو کمیٹیاں تشکیل دیں گے جو ان پر تفصیلی غور کریں گی۔ کمیٹی کی سفارشات سامنے لانے پر اگلے 10روز میں دوبارہ اجلاس ہوگا۔

error: Content is protected !!