آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شمع ہزارہ دھمتوڑ نے ڈی ایف سی سی کوٹلی آزاد کشمیرکو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر ) آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شمع ہزارہ دھمتوڑ نے ڈی ایف سی سی کوٹلی آزاد کشمیرکو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد پانچ صفر سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی مہمان خصوصی ملک زہیب خان جدون تھے کلیم اللہ خان جدون کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے ایونٹ کے اہم میچ میں شمع ہزارہ دھمتوڑ ایبٹ آباد ڈی ایف سی سی کوٹلی آزاد کشمیر کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد پانچ صفر سے شکست دے دی پہلے ہاف میں مقابلہ ایک صفر رہا یہ گول رضا نے سکور کیا

دوسرے ہاف میں کوٹلی کی ٹیم بالکل بے بس دکھائی دی شمع ہزارہ کے فارورڈز نے پے در پے حملے کر کے مزید چار گول داغ دیئے دوگول مٹھو نے جبکہ دو گول رجا نے سکور کر کے اپنی دوسری ہیٹرک بنائی داس میچ کے ریفری عاطف خان جدون اور صدیق ڈار راجہ حمزہ تھے میچ کمشنر جازب خان شوکت حسین وجاہت اللہ خان جدون تھے کمنٹری کے فراءض اعجاز خاکا احسن خان نے انجام دیئے ے اس موقع پر مہمان خصوصیملک زہیب جدون نے دونوں ٹیموں کے کھیل کو سراہا اور آرگنائزرز کلیم اللہ کان اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی انہوں نے اس دور میں نوجوانوں کو تفریح کا موقع فراہم کیا آج اس سلسلے کا اہم ترین میچ واہ ٹائیگر واہ کینٹ اور پاک محمڈن کے درمیان کھیلا جائیگا

error: Content is protected !!