ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں بنوں کا ایک اور اعزاز

بنوں (سپورٹس لنک رپورٹ)بنوں کے پسماندہ علاقے ضابطہ خان دردڑیز سے تعلق رکھنے والے ہونہار کرکٹر کفایت اللہ خان نے پیپسی کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ۔میراخیل کرکٹ گراونڈ بنوں میں مندوری ٹائیگر کرکٹ کلب کے خلاف کھیلتے ہوئے متعدد ریکارڈ قایئم کردیئے ۔


کفایت اللہ خان نے مخالف ٹیم کے بالروں کی دھلائی کرتے ہوئے 35 بالوں پر سینچری اور 70 بالوں پر ڈبل سینچری بناکر ریارڈ ساز اننگز کھیلی ۔کفایت اللہ خان نے میچ میں 222 رنز ناٹ اوٹ بنائے ۔انھوں نے اپنے اننگز میں 22 چھکے اور 14 چوکے لگائے اور 222 رنز پر ناٹ اوٹ رہے ۔


بنوں کی تاریخ میں آج تک کسی بھی کھلاڑی نے ٹی 20 کرکٹ میں سینچری اور ڈبل سینچری ناٹ آوٹ نہیں بنائی ہے ۔ یہ اعزاز کفایت اللہ خان نے حاصل کرکے اپنے اور اپنے علاقے کا نام روشن کرکے حاصل کرلیا ۔


کرکٹ کے میدانوں کا یہ شیر صرف بنوں کے عوام کے انکھوں کا تارا نہیں بلکہ اس کے شیدائی متحدہ عرب امارات میں موجود ہے ،


بنوں سے تعلق رکھنے والے اس ہونہار کرکٹر کفایت اللہ خان کے بارے میں ان کے انڈین کوچ نے بھی اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کفایت اللہ خان ایک بہترین آل راونڈر ہے ان کی بولنگ اور بیٹنگ بہت اچھی ہے ،
متحدہ عرب امارات میں کھیلتے ہوئے ان کی شاندار بیٹنگ اور لمبے لمبے چھکوں نے شائقین کے دل جیت لئے تھے ۔


ان کے کوچ کے مطابق کفایت اللہ خان کا مستقبل روشن ہے اور مستقبل میں اپنے ملک کا نام کرکٹ کے میدانوں میں روشن کرے گا ۔

error: Content is protected !!