چوتھا باچاخان انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ 19اکتوبر سے صوابی کے علاقہ مینئی میں شروع ہوگا،سید سلطان بری

پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کی نگرانی میں چوتھا باچاخان انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ 19اکتوبر سے صوابی کے علاقہ مینئی میں شروع ہوگا،جس میں مختلف اضلاع سے ٹیمیں حصہ لیں گی،اس ایونٹ کوکامیاب بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان بری کا کہناتھاکہ خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشین اورصوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے بھر پور تعاون وسرپرستی سے کبڈی ایسوسی ایشن صوبے بھر میں کبڈی کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہیں،اور اللہ کے فضل سے سالانہ شیڈول کے مختلف اضلاع میں انٹر کلب اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹس منعقد لئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسی شیڈول کے مطابق صلع صوابی کے علاقہ مینئی میں باچاخان کبڈی کا انعقاد19اکتوبر سے کیاجارہاہے،شیڈول کے مطابق 19اکتوبر کو پہلامیچ ہری پور اور صوابی کی ٹیموں کے مابین سہ پہر4بجے کھیلاجائیگا،20اکتوبر کوپشاور اور مردان ڈسٹرکٹ،21اکتوبر کو صوابی بی ٹیم اور ضلع چارسدہ کی ٹیموں کے مابین کانٹے دار میچ منعقد ہوگا،اسی طرح اتوار کے روز 22صوابی کے مقامی ٹیموں کے مابین میچزکھیلے جائینگے،جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 25اکتوبر کو کھیلاجائیگا۔انہوں نے یہ مقابلے ہر سال ضلع کبڈی ایسوسی ایشن اور صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلے جارہے ہیں۔

error: Content is protected !!