سکواش کے سابق برٹش چیمپئن قمرزمان علیل ہوگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)سکواش کے سابق برٹش چیمپئن’پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر قمرزمان علیل ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں فوری آپریشن کا مشورہ دیا ہے’قمرزمان کے صاحبزادے منور زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تقریبا گیارہ برس قبل کولہے کی ہڈی میں تکلیف تھی

جس کا آپریشن دس برس قبل اسلام آباد میں کرایا گیا تھا تاہم اب وہ تکلیف دوبارہ شروع ہوئی اور شدت اختیار کرگئی جس پر ڈاکٹروں نے انہیں فوری آپریشن کا مشورہ دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد ان کا آپریشن کرایا جائے انہوں نے عوام اور تمام سپورٹس حلقوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔

error: Content is protected !!