بینائی سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں،اولمپئین اصلاح الدین

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے کہا ہے کہ بینائی سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم ستون ہیں اللہ تعالیٰ نے ان میں بے پناہ صلاحیتیں پنہاں کیں ہیں بینائی سے محروم افرادنے عام تعلیم کے علاوہ آئی ٹی اور خصوصا کھیل کے میدانوں میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا ئے ہیں اور اپنی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام دنیامیں روشن کیاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن اور وائس اور کراچی کے زیراہتمام اور ڈی ایم سی ساؤتھ کے تعاون سے قائد اعظم کے مزار کے اطراف واک اور مزار قائد پر حاضری کے موقع پر کیا

اس موقع پر واک کے شرکا نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور سفید چھڑی کی افادیت کے حوالے سے نظمیں اور ملی نغمے پیش کئے جس کے بعد نابینا افراد نے اولمپئین اصلاح الدین، تہمینہ آصف اور وسیم ہاشمی کے ہمراہ قائد اعظم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی ممبر تہمینہ ٓاصف،کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، چیئرمین آصف عظیم،وائس آف بلائنڈ کے صدر معراج الدین صدیقی، سیکریٹری انصارالحق، سلورلائن بلائنڈ اسکول کی پرنسپل مسزقدسیہ خان و دیگر بھی موجود تھے اولمپئین اصلاح الدین کاکہنا تھا کہ پا کستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن اور بلاشعبہ دنیاکی بہترین ٹیم ہے ایک روزہ میچز کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 517 رنز اسکور کرنے اور 399 رنز سے فتح حاصل کرنے جیسے اعزازات بھی پاکستان بلائنڈ ٹیم کے پاس ہیں یہ شاندار ریکارڈز اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ہمارے ملک کے بلائنڈز کرکٹرز میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اورجس طرح ان کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سربلند کیا ہے وہ لائق تحسین ہے

اصلاح الدین کا مزید کہنا تھا کہ جس کے ہاتھ میں سفید چھڑی ہو اس کا احترام ہم سب پر لازم ہے خصوصا سفید چھڑی کے حامل افراد کو دیکھ کر ٹریفک کو روک دینا چاہیے یہ ان کا اخلاقی اور مذہبی حق ہے میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ نابینا افراد خصوصا بلائنڈ کھلاڑیوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی فنڈز مختص کرے تا کہ ان کودرپیش معاشی مسائل کاتدارک ممکن ہوسکے اولمپئین اصلاح الدین نے بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمدعلی جناح ایک عظیم لیڈر تھے ماضی میں ہاکی ورلڈکپ، چیمپئینزٹرافی اور ایشین گیمز جیتنے کے بعد سب سے پہلے مزار قائد حاضری دینے آتے تھے اس موقع پر ڈی ایم سی ساؤتھ اور کے ایس ایف کیجانب سے وسیم ہاشمی نے نابینا بچوں کیلئے سفید چھڑی اسپانسر کرنے کا اعلان کیا

error: Content is protected !!