ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ ; پاکستان کی 11 رکنی سکریبل ٹیم کراچی سے تھائی لینڈ روانہ ہوگئی۔

 

 

ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ 2023ء میں شرکت کے لیے پاکستان کی 11 رکنی سکریبل ٹیم کراچی سے تھائی لینڈ روانہ ہوگئی۔

 

قومی ٹیم میں 9 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں جس میں علی سلمان اعزاز کا دفاع کریں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عفان سلمان، مونس خان، احزام احمد، بلال اشعر، احمد سلمان، مصباح الرحمٰن، سیحان اویس اور شان عباس شامل ہیں جبکہ لڑکیوں میں حاورہ فاطمہ اور منال اشعر شامل ہیں۔

ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ یکم سے تین دسمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جارہی ہے۔

 

 

 

error: Content is protected !!