زمبابوے کیخلاف سیریز،قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کچھ سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کوآسان نہیں لیناچاہیے، کوشش ہے،اچھی اور بیلنس ٹیم بنائیں۔

مصباح نے کہا کہ ون ڈےکرکٹ کھیلے ایک سال ہو گیا اس لیے زیادہ تجربات نہیں کریں گے لیکن کوشش کی ہے ٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو زیادہ موقع دیں۔

انہوں نے بتایا کہ حیدر علی اور خوشدل جیسے کھلاڑیوں کو مزید موقع دیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی:

بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق، عابد علی، فخرزمان، حارث سہیل، محمد حفیظ، امام الحق، خوشدل شاہ، حیدر علی، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حارث رؤف، محمد حسنین، موسیٰ خان اور وہاب ریاض

اس حوالے سے چیف سلیکٹر مصباح الحق پریس کانفرنس کر رہے ہیں مزید تفصیلات آرہی ہیں

error: Content is protected !!