ندیم عمرکواکستان سکریبل ایسوسی ایشن کا نیا صدرمنتخب کرلیا گیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے مطابق سابق صدرگوشپی اواری صحت کےمسائل اورنجی مصروفیات کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں جس کے بعد ندیم عمرکوایسوسی ایشن کا نیا صدرمنتخب کرلیا گیا۔ ندیم عمرملکی و بین الاقوامی سطح پرکھیلوں کی پروموشن خاص طورپرکرکٹ کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں

وہ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اورپی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےمالک ہیں،، ندیم عمرپاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے بانی ارکان میں سے ہیں اورماضی میں پاکستان کے ٹاپ اسکریبل پلیئرزمیں شامل رہے،، ندیم عمرنے بطورصدرپاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیوکمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کی اوراسکریبل کےکھیل کوبلندیوں تک پہنچانےکےعزم کا اظہارکیا، انہوں نے ایگزیکٹیوکمیٹی کوپہلے ورچوئل ویسپا یوتھ کپ کی میزبانی کی بڈ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی،،

error: Content is protected !!