پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے وفد کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری سے ملاقات

اسلام آباد  (سپورٹس لنک رپورٹ ) پاکستان  سوکر فٹ سال فیڈریشن کے وفد نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری سے گذشتہ روز ملاقات کی، وفد کی قیادت اسلام آباد سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ضیاء نے کی، اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک، ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید عدنان شاہ اور اسلام آباد سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے رکن عارف گل بھی موجود تھے

ملاقات میں قومی سوکر فٹ سال چیمپیئن شپ کوئٹہ میں منعقد کروانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی، چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد،  گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت محتلف اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے وفد کو ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا، ملاقات کے بعد پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کو پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کی جانب سے یاد گار شیلڈ پیش کی،

error: Content is protected !!