چوتھاباچاخان انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ صوابی کے علاقہ مینئی میں شروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)چوتھاباچاخان انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ صوابی کے علاقہ مینئی میں شروع ہوگیا،پہلے میچ میں میزبان ٹیم مینئی صوابی نے ہری پورکی ٹیم کو شکست دیدی،اس موقع پر خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وانٹر نیشنل ریفری سید سلطان بری تھے جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا۔

خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلعی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں مختلف اضلاع سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جبکہ مقامی سطح کے زیادہ سے زیادہ کلبوں کوموقع دیاگیاہے،گزشتہ روز پہلے میچ میں ہری پور اور مینئی صوابی کی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہوا،اس موقع پر دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا،،میچ کے پہلے ہاف میں ہری پور کی پوزیشن بہتر رہی جبکہ دوسرے ہاف میں میزبان مینئی صوابی کی ٹیم نے جاندارکھیل پیش کیااور انہوںنے 30-25سکور سے کامیابی حاصل کرلی۔

error: Content is protected !!