صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود نے پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا افتتاح کر دیا

صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ہونیوالی پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے نوتعمیر شدہ ٹینس کورٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

 

اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب علی جان خان ، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رئوف باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹائون ،پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے افسران سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک اور دیگر بھی موجود تھے

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے کہا ہے کہ ٹینس کے کھلاڑیوں کیلئے ٹینس کورٹس ایک تحفہ ہے جس کو عالمی معیار کے مطابق بنا یا گیا ہے تاکہ ہمارے کھلاڑی یہاں پریکٹس کرسکیں ، یہاں پر انٹرنیشنل میچز بھی ہوں گے ، بہت جلد ایشیئن جونیئر چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی جس سے ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا

 

انہوں نے مزید کہا کہ ٹینس کورٹس سے نئے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوگا اور وہ عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے، پنجاب اوپن ٹینس چیمپئن شپ سے نکلنے والے ٹیلنٹ کو مزید پالش کریں گے، چیمپئن شپ میں ڈیڑھ سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ہمارے پاس انٹرنیشنل کھلاڑی اعصام الحق اور عقیل خان ہیں، جو نوجوان کھلاڑیوں کو اکیڈمی میںتربیت دیں گے۔

ٹینس کورٹس آمد پر سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب علی جان خان ، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان ملک تیمور مسعود کا استقبال کیا۔

error: Content is protected !!