قائد ملت اسپورٹس فیسٹول میں ڈبل وکٹ ٹرافی رافع و زیشان لے اڑے۔T20 کرکٹ ٹائٹل السید کلب کوٹری کے نام

کوٹری(شاہد کاظمی) حیدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام جاری حیدرآباد اولمپک قائد ملت اسپورٹس فیسٹول کی ڈبل وکٹ ٹرافی رافع صدیقی اور زیشان قاسم کی جوڑی لے اڑی جبکہ T20 کرکٹ ٹائٹل السید کلب کوٹری نے حاصل کرلیا۔ ملک سکندر خان اسپورٹس کمپلیکس کوٹری میں منعقدہ ایونٹ میں ولید شیخ اور شیراز خان پر مشتمل جوڑی رنرز اپ رہی۔ نمائشی T20 کرکٹ میچ میں السید نے پاک کائونٹی کلب کراچی کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر پاک کائونٹی نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ شہزاد 57 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ صادق نے 33 اور گلزار نے 18 رنز اسکور کیئے.کوٹری کے شیراز خان نے 3، نور حبیب اور ولید شیخ نے 2-2 اور اریب شیخ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں فاتح ٹیم نے مطلوبہ حدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا.زیشان قاسم نے 53، محمد رافع صدیقی نے 33 اور شیراز خان نے 23 رنز بنائے۔شہزاد اور یاور 1-1 وکٹ حاصل کرسکے۔ شہزاد اور زیشان قاسم کو مشترکہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے بطور اسپیشل گیسٹ فیسٹول کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایس او اے کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری اصغر بلوچ،حیدرآباد اولمپک کے نائب صدر ایڈوکیٹ رزاق بروہی،جوائنٹ سیکریٹری میڈم عائشہ ارم، برٹش اسپورٹس پاکستان کے چیئرمین رائو آصف اقبال اور ڈی سی اے جامشورو کے بانی صدر سلیم الدین بطور اعزازی مہمان تقریب میں شریک تھے

جنہوں نے احمد علی راجپوت کے ہمراہ ڈبل وکٹ کے فاتحین جوڑیوں میں ترافیاں تقسیم کیں۔تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی یوتھ ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے بانی و سکریٹری سید فہیم الدین  تھے جبکہ سینیئر نائب صدر زمان احمد خان،حیدرآباد سوشل ورکرز ٹیم کے چیئرمین سفیان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری جنید سراج,پی ڈی پی فائونڈیشن پاکستان کے صدر احمد نواز مہمان اعزازی تھے۔دونوں مواقعوں پر صدر تقریب حمید شاہ، اولمپک صدر خرم رفیع صدیقی،سید مسرت علی، پرویز شیخ، زاہد بلوچ، محی الدین نے اجرک کے تحائف اور اعزازی شیلڈز پیش کیں۔آخر میں مہمان خصوصی سید فہیم الدین نے فاتحین میں ٹرافیاں اور مین آف دی میچ ایوارڈ تقسیم کیئے۔فیسٹول کےممبرز کمیٹی رمیز راجہ،عمران خان،سید عدنان، بابر علی اور سعادت علی کو بھی آخر میں اجرکیں پہنائیں گئیں۔ 

error: Content is protected !!