فائنل سے قبل زلمی اور یونائیٹڈ کے سپورٹرز میں رسہ کشی کا مقابلہ

حیدرآباد(سپورٹس لنک رپورٹ ) پی ایس ایل فائنل سے قبل حیدرآباد میں پشاور زلمی و اسلام آباد یونائیٹڈ کے سپورٹرز کے مابین بوائز ٹگ آف وار فائنل میچ کا انعقاد کردیا گیا. حیدرآباد ڈویژنل ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام افضال گرائونڈ لطیف آباد پر منعقدہ پرجوش فائنل میں پشاور زلمی فین ٹیم نے اسلام آباد یونائٹڈ فین ٹیم کو دلچسپ اور سنسنی خیز رسہ کشی کے بعد 1-2 سے ہرا دیا.میچ کو حیدرآباد ڈویژنل ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی سیکریٹری عائشہ ارم نے آرگنائز کیا جبکہ محی الدین شیخ ایونٹ مینیجر, عمران خان اور محمد عدنان آفیشل تھے.اس موقع پر حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ مہمان خصوصی تھے جن کی آمد پر کھلاڑیوں اور شائقین نے انکا پرتپاک استقبال کیا.میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے پرویز احمد شیخ نے کہا کہ جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی مگر جہاں تک چاہنے نہ چاہنے کا تعلق ہے وہاں ہماری ہمدردیاں اور سپورٹ پشاور زلمی کے ساتھ ہے اس لیئے کہ ہماری چیمپیئن کراچی جس ٹیم سے ہاری ہے اسے ہی اب چیمپیئن بننا چاہیئے.آرگنائزنگ سیکریٹری عائشہ ارم نے ایک سوال کے جواب میں شائقین کے جوش و خروش اور آج کے ٹگ آف وار میچ میں پشاور زلمی کے شائقین کی ٹیم کی فتح کے باعث PSL فائنل کے لیئے انہیں ہی فیورٹ قرار دیا.ایونٹ مینیجر محی الدین شیخ نے میچ کی کوریج کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اس کی بدولت شائقین کرکٹ کے جوش و خروش میں اضافہ ہوگا.

error: Content is protected !!