خیبر پختونخواہ ، اندھا بانٹے ریوڑھیاں اپنوں میں ، کھیلوں کے مختلف ایسوسی ایشن کے عہدیدار ایک ہی شخصیت

سیاسی طور پر مضبوط شخصیات کی وجہ سے سپورٹس بورڈ خیبر پختونخواہ نے بھی آنکھیں بند کرلی ہیں ، فنڈز کا اجراء جاری ،تاہم چیک اینڈ بیلنس نہیں

پشاور(مسرت اللہ جان سے ) خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے مختلف ایسوسی ایشنز پرکئی اہم عہدے گذشتہ کئی سالوں سے براجمان ہیں اور حکومت خیبرپختونخواہ سمیت کھیلوں کی فروغ کیلئے مختلف اداروں سے سپانسر کے نام پر لاکھوں روپے وصول کررہے ہیںپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے بعد کھیلوں کے مختلف ایسوسی ایشنز پربراجمان عہدیدارپریشانی کا شکار ہوگئے ہیں کیونکہ مختلف ایسوسی ایشنز کے فنڈز کا پیسہ ایک ہی شخصیت کے پاس آرہا ہے

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے یہ اقدام کھیلوں کے فروغ کیلئے اٹھایا ہے کیونکہ زیادہ تر ایسوسی ایشنز کے کرتا دھرتا صرف ایک ہی کھیل پر توجہ دے رہے ہیں جبکہ دوسری کھیل کی ایسوسی ایشن سے صرف فنڈز حاصل کررہے ہیں ذرائع کے مطابق اس وقت خیبر پختونخواہ میں سنوکر اور باکسنگ کے اہم عہدے پر ایک شخصیت ، ریسلنگ اور آرچری ایسوسی ایشن کے اہم عہدے پر ایک شخصیت ، آرچری ، بیس بال اور سافٹ بال ایسوسی ایشن کے عہدے پر ایک ہی شخصیت درپردہ موجود ہیں اسی طرح ویٹ لفٹنگ اور باڈی بلڈنگ کے ججز ایسوسی ایشن کے عہدے پر ایک شخصیت ، روئنگ اور بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے اہم عہدے پر ایک شخصیت ، فل کراٹے کنٹیکٹ اور موئے تائی ایسوسی ایشن کے عہدے پر ایک شخصیت ، کبڈی اور ز و ر خانہ ایسوسی ایشن کے عہدے پر ایک ہی شخصیت ، سوئمنگ اور ٹن پن بال کے عہدے پر ایک ہی شخصیت گذشتہ کئی سالوں سے براجمان ہیں یہ اہم شخصیات نہ صرف سیاسی طوپر طاقتور ہیں بلکہ تعلقات کی بناء پر نہ صرف صوبائی حکومت بلکہ مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں بھی صرف اپنے آپ کو ان رکھے ہوئے ہیں جبکہ سپورٹس بورڈ کے حکام نے بھی اس حوالے سے کبھی تحقیقات نہیں کی کہ ایک ہی شخصیت کس کس ایسوسی ایشنز کے اہم عہدوں پر تعینات ہیں اور وہ فنڈز کے اجراء کررہی ہیں جس سے کھیلوں کا فروغ بھی کم ہورہا ہے جبکہ دوسری طرف مخصوص افراد ہی کھیلوں کے ایسوسی ایشنز پر چھائے ہوئے ہیں اور انفرادی طور پر کام ہورہا ہے..

error: Content is protected !!