قائد اعظم ٹرافی سيکنڈ اليون ٹورنامنٹ: خيبرپختونخوا اور ناردرن نے اپنے اپنے ميچز جيت ليے

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کے سی سی اے اسٹيڈيم کراچی ميں کھيلے گئے میچ میں خيبر پختونخوا نے سدرن پنجاب کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ تین روزہ میچ کے آخری روز خيبر پختونخوا نے 162 رنز کا ہدف 37.2 اوورز ميں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر ليا. مصدق احمد نے ناقابل شکست 82 رنز اسکور کيے اور دوسری وکٹ کے ليے محمد نعيم کے ساتھ 117 رنز جوڑے۔ سدرن پنجاب کے علی عثمان نے 57 رنز کے عوض 2 کھلاڑيوں کو آؤٹ کيا۔

اسٹيٹ بينک کراچی ميں کھيلے گئے ميچ ميں ناردرن نے سندھ کو 115 رنز سے شکست دے دی۔ تين روزہ ميچ کے آخری روز ناردرن کے 293 رنز کے تعاقب ميں سندھ کی پوری ٹيم 34.4 اوورز ميں 177 رنز پر ڈھير ہو گئی۔ سندھ کی جانب سے اعظم خان 75 رنز بنا کر سب سے کامياب بيٹسمين رہے۔ ناردرن کے شاداب مجيد اور عامر جمال نے 3,3 وکٹيں حاصل کيں۔ اس سے قبل ناردرن کے عامر جمال نے شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔ انہوں نے آٹھويں وکٹ کے ليے راجہ فرضان کے ساتھ 111 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ سندھ کے غلام مدسر نے 37 رنز کے عوص 3 کھلاڑيوں کو آؤٹ کيا۔

ٹی ايم سی گراونڈ کراچی ميں بلوچستان اور سنٹرل پنجاب کے مابين کھيلا گيا تين روزہ ميچ ڈرا ہو گيا۔ ميچ کے آخری روز فالو آن کا شکار سنٹرل پنجاب نے اپنی دوسری اننگز ميں 115 اوورز ميں 7 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے عمران ڈوگر نے شاندار سنچری اسکور کی۔ عمران ڈوگر نے دوسری وکٹ کے ليے محمد فائق کے ساتھ 117 رنز جوڑے۔ عرفان خان اور فرحان خان نے بھی نصف سنرچری اسکور کی۔ بلوچستان کی جانب سے محمد جنيد نے 3 کھلاڑيوں کو آؤٹ کيا۔

error: Content is protected !!