موسیٰ خان اور حیدر علی کا ون ڈے ڈیبیو

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے راولپنڈی میں جاری دوسرے ون ڈے میچ کیلئے فاسٹ بائولر موسیٰ خان اور جارح مزاج کے بلے باز حیدر علی کو ون ڈے کیپ دیدی گئی

کپتان بابر اعظم نے پاکستان ٹیم میں کی جانے والی تبدیلی کے بارے میں بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے حیدر علی اور موسیٰ خان اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں، حارث سہیل انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں اور وہاب ریاض کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

error: Content is protected !!