فرسٹ الیون میں شامل 9 کھلاڑیوں کے لئے گئے کووڈ ٹیسٹ منفی

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)فرسٹ الیون اسکواڈز میں شامل مجموعی طور پر 9 کھلاڑیوں کے گزشتہ روز کوویڈ19 ٹیسٹ لیے گئے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں لیے گئے ان تمام ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

یہ ٹیسٹ صرف ان 9 کھلاڑیوں کے ہی لیے گئے ہیں جن میں بخار یا نزلہ کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ یہ فیصلہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، سدرن پنجاب کے فاسٹ باؤلر محمد عباس اور آلراؤنڈر عامر یامین طبعیت ناسازی کے باعث بلوچستان کے خلاف آج سے شروع ہونے والے میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کررہے۔سندھ کے میر حمزہ نزلہ اور بخار کی علامات ظاہر ہونے پر آرام کی غرض سے اپنے گھر واپس چلے گئے ہیں۔

اُدھرسہیل خان اور انور علی نے سندھ کو جوائن کرلیا ہے۔ سہیل خان کے پی کے خلاف میچ میں سندھ کی فائنل الیون میں شامل ہیں۔

error: Content is protected !!