بلاول بھٹی کو مکمل آرام کا مشورہ

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)پیر کی دوپہر کراچی کے ایک مقامی ہسپتال میں بلاول بھٹی کا سی ٹی اسکین کیا گیا۔اسکین کی رپورٹ کلیئر آنے پر آلراؤنڈر کو ہسپتال سےڈسچارج کردیا گیا ہے۔انہیں آئندہ چند روز کے لیے مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔

یہ واقعہ کچھ یوں پیش آیا تھا:

• سدرن پنجاب کی پہلی اننگز کے 85ویں اوور کی پہلی گیند پر (صبح11:24 بجے)خرم شہزاد کی گیند بلاول بھٹی کے سر پر لگی۔اس وقت سدرن پنجاب کا اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز تھا
• پلیئنگ کنڈیشنز 1.2.7.1.2 کے تحت میڈیکل ٹیم کے ایک نمائندے نے بلاول بھٹی کا معائنہ کیا، جس کے نتیجے میں بلاول بھٹی میدان سے باہر چلے گئے
• میڈیکل ٹیم کے نمائندے نے ٹیم ٹریٹمنٹ روم میں بلاول بھٹی سے کن کشن قانون کے لیے مقررہ چند سوالات پوچھے، جن کے درست جوابات دینے پر بلاول بھٹی کو(ضرورت پڑنے پر) اپنی اننگز دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی
• 90.5 اوورز میں سدرن پنجاب کی نو وکٹیں گرنے کے بعد بلاول بھٹی نے دوبارہ میدان میں قدم رکھا
• بلاول بھٹی سدرن پنجاب کے آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین تھے۔سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 92.2 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ میدان میں واپسی پر 7 گیندیں کھیلنے والے بلاول بھٹی نے میچ میں مجموعی طور پر 11 گیندیں کھیلیں
• اننگز بریک کے دوران میڈیکل ٹیم کے نمائندے نے بلاول بھٹی کا ایک بار پھر معائنہ کیا اور انہوں نےچند ضروری ٹیسٹ کے لیے آلراؤنڈر کو ہسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا
• پی سی بی کی وینیو سے متعلق ہدایات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں موجود ایمبولینس سروس کے ذریعے کھلاڑی کو گراؤنڈ سے ہسپتال منتقل کیا گیا

error: Content is protected !!