آل پاکستان حاجی حبیب الرحمن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شفقت ایف سی واہ کینٹ نے شاہ ایف سی ایبٹ آباد شکست دے دی

ایبٹ آباد (سپورٹسرپورٹر )آل پاکستان حاجی حبیب الرحمن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ شفقت ایف سی واہ کینٹ نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد شاہ ایف سی ایبٹ آباد کو پنلٹی ککس پر تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی مہمان خصوصی کوڈ میٹکس کمپنی پاکستان کے سی ای او حماد لودھی تھے کنج فٹبال سٹیڈیم ایبٹ آباد میں کھیلے جانیوالے آل پاکستان ھاجی حبیب الرحمن میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں ایک دلچسپ کانٹے دار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد شفقت ایف سی واہ نے شاہ ایف سی ایبٹ آباد کو پنلٹی ککس پر تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی

میچ مقررہ وقت پر تین تین گول سے برابر رہا پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا دوسرے ہاف کے آغاز ہی میں شفقت ایف سی کے فارورڈز نے گول بنا کر مقابلہ تین ایک کر دیا کچھ دیر بعد شاہ ایف سی کے فارورڈ نے گول بنا کے سکور تین دو کر دیا میچ کے وَخری لمھات میں شاہ ایف سی کے فارورڈز نے پنلٹی کک ضائع کر دی اور میچ ختم ہونے سے دو منٹ قبل شاہ کلب کے فارورڈ نے گول بنا کر مقابلہ برابر کر دیا اور مقررہ وقت پر میچ تین تین کے سکور پر ختم ہوا پنلٹی ککس پر شفقت ایف سی واہ نے کامیابی اپنے نام کر کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اس میچ کے ریفری عاطف کان عامر خان سردار ارسلان تھے جبکہ مہمان خصوصی حماد لودھی نے آرگنائزنگ کمیتی کے لئے پچاس ہزار روپے کیش دیئے آج ہمالیہ ایف سی پشاور اور عمران ایف سی راولپنڈی مد مقابل ہونگے

error: Content is protected !!