سدرن پنجاب کے انڈر19 کرکٹر محمد شہزاد کو وارننگ جاری کردی گئی

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے مریدکے کنٹری کلب میں جاری تیسرے راؤنڈ میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر سدرن پنجاب کے آلراؤنڈر محمد شہزاد کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

محمد شہزاد کو سندھ انڈر19 کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ کے دوران نازیبا زبان استعمال کرنے پروارننگ جاری کی گئی۔

یہ واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب محمد شہزاد، رن آؤٹ ہونے پر ساتھی کھلاڑی پر چیخے۔

آن فیلڈ امپائرز عمران اسلم اور محمدارشد نے محمد شہزاد کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.3کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

محمد شہزاد کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری بلال خلجی نے انہیں وارننگ جاری کردی۔

تعارف: newseditor