بیساکھی گرائونڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی اجتماعات کے انعقاد پر غم و غصے کا اظہار

ڈیرہ اسماعیل خان(سپورٹس لنک رپورٹ) کھیلوں سے منسلک تنظیموں نے بیساکھی گرائونڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی اجتماعات کے انعقاد پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ سپورٹس کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کیخلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ رضی اللہ بیٹنی کی بیساکھی گرائونڈ جلسہ کے انعقاد پر خاموشی افسوسناک ہے۔

حکومت خیبر پختونخوا کی سپورٹس پالیسی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے پالیسی کے مطابق کھیلوں کے گراؤنڈز سیاسی جلسوں کے لیئے استعمال نہیں ہوسکتے موصوف خود بھی ایک سپورٹس مین ہیں، جلسہ کے انعقاد سے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس پشاور کے احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔ بیساکھی گرائونڈ کھیل کا میدان ہے۔ اسے سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے۔ ریجنل سپورٹس آفیسر ڈیرہ آئندہ کسی بھی سیاسی اجتماع کو کھیلوں کے میدانوں سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ بیساکھی گرائونڈ میں سیاسی جلسہ انکی ناکامی ہے۔ ضلعی انتظامیہ بھی اس میں اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ سپورٹس سے اس ضمن میں سخت تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

error: Content is protected !!