سری لنکا انڈر19 کے خلاف سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

 

سری لنکا انڈر19 کے خلاف سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا انڈر19 کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی کے میچ ریفریز کے ایلیٹ پینل میں شامل اقبال شیخ اور افتخار احمد میچ آفیشلز کے پینل میں شامل ہونگے

 

جبکہ امپائرز میں پی سی بی/ آئی سی سی کے انٹرنیشنل امپائرز پینل کے آصف یعقوب اور راشد ریاض قابل ذکر ہیں۔

سری لنکا انڈر 19 ٹیم کے خلاف چار روز میچ 15 سے 18 اکتوبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو صبح دس بجے شروع ہوگا جبکہ 22 سے31 اکتوبر تک ہونے والے پانچوں ون ڈے صبح ساڑھے نو بجے شروع ہونگے۔

 

 

ان میچوں کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز اسطرح ہیں۔

15 سے 18 اکتوبر۔ چار روزہ میچ۔ آصف یعقوب اور راشد ریاض ( آن فیلڈ امپائرز ) امتیاز اقبال ( ریزرو امپائر ) اقبال شیخ ( میچ ریفری) ۔

22 اکتوبر۔ پہلا ون ڈے ۔ آصف یعقوب اور عمران جاوید ( آن فیلڈ امپائرز) امتیاز اقبال ( ریزرو امپائر) افتخار احمد ( میچ ریفری۔

24 اکتوبر۔ دوسرا ون ڈے ۔آصف یعقوب اور امتیاز اقبال ( آن فیلڈ امپائرز ) عمران جاوید ( ریزرو امپائر) افتخار احمد ( میچ ریفری)

27 اکتوبر۔ تیسرا ون ڈے ۔ عمران جاوید اور امتیاز اقبال ( آن فیلڈ امپائرز ) آصف یعقوب ( ریزرو امپائر) افتخار احمد ( میچ ریفری) ۔

29 اکتوبر۔ چوتھا ون ڈے ۔ آصف یعقوب اور امتیاز اقبال ( آن فیلڈ امپائرز ) عمران جاوید ( ریزرو امپائر) افتخار احمد ( میچ ریفری )

31 اکتوبر۔پانچواں ون ڈے ۔ آصف یعقوب اور عمران جاوید ( آن فیلڈ امپائرز ) امتیاز اقبال ( ریزرو امپائر ) افتخار احمد ( میچ ریفری ) ۔

 

 

 

error: Content is protected !!