خوشی ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان پر آرہی ہے،وسیم خان

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اکتوبر 2021 میں پاکستان کا دورہ کرے گی، وسیم خان یہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا 16 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، چیف ایگزیکٹو پی سی بیجنوری میں کھلاڑیوں کی مصروفیت کے باعث انگلینڈ نے یہ دورہ اکتوبر میں شیڈول کرنے کی تجویز دی تھی

اس دورے کو حتمی شکل دینے کے لیے گزشتہ سال سے کام کررہے تھے،انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کی گزشتہ سال پاکستان آمد اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی، دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے،اس سے قبل ہم ایک دہائی کے بعد پاکستان میں کسی بھی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرچکے ہیں،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے یہاں موجود کرکٹ فینز بہت خوش ہوں گے۔

error: Content is protected !!