فوڈ پانڈا کا اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں ہر رن پر 10ہزار روپے عطیہ کا اعلان

پاکستان کےمعروف ڈلیوری پلیٹ فارم فوڈ پانڈا نےغزہ میں امدادی سرگرمیوں میں مددکی غرض سے ایک منفرد اقدام کا اعلان کردیا،

ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ایلیمینٹر ون میں ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)کے ساتھ جاری تعاون کے تحت اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بنائے گئے ہر رن پر10ہزار روپے عطیہ کیے جائینگے،

یہ میچ جمعہ کی شب 9 بجے نیشنل بنک اسٹیڈیم پر کوئٹہ گلیڈییٹر سے ہوگا، چند ماہ قبل ہی ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ شراکت میں غزہ کی امدادی سرگرمیوں میں براہ راست عطیہ دینے کیلئے فوڈ پانڈا ایپ میں ایک خصوصی فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

فوڈ پانڈا پاکستان کے سی ای او منتقہ پراچہ نے اس اقدام کے حوالے سے کہا کہ ہم اس مشکل وقت میں غزہ کے غیور لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہر رن کے بدلے10ہزار روپے کا عطیہ غزہ کے لوگوں کیلئے ایک واضح فرق لانے کے ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے،کرکٹ کے ذریعے متحد ہوں اور اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

کرکٹ میچ کے جو ش وخروش کو دنیا پر مرتب ہونے والے حقیقی اثرات میں بدلیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپورٹ کرکے اور فوڈ پانڈا ایپ میں عطیہ دے کر غزہ ریلیف کاز کو کامیاب بنائیں۔

ہم ساتھ ملکر مثبت تبدیلی لاسکتے ہیں اور غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کھڑے ہوسکتے ہیں۔

error: Content is protected !!