سی اینڈ ڈبلیو کی نااہلی ، قیوم سپورٹس کمپلیکس میں واقع سکواش کمپلیکس کی سیلنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شہریوں کیلئے بیٹھنے کی جگہ پر متعدد سنگ مرمر کی سیلیں بھی گرنا شروع ، سپورٹس ڈائریکٹریٹ حیران و پریشان

پشاور.. مسرت اللہ جان.. سی اینڈ ڈبلیو حکا م کی نااہلی کے باعث صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں بننے والی متعدد جگہیں جو حال ہی میں تعمیر کی گئی تھی توڑ پھوڑ کا شکار ہوگئی ہیں

قیوم سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں حال ہی میں قائم سکواش کورٹ جس کیلئے جان شیر خان اور محب اللہ کو بطور کوچ لیا گیاکی چھتوں کی سیلنگ تین ماہ بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں

اسی طرح کچھ عرصہ قبل بننے والے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں شہریوں کیلئے بیٹھنے کی جگہیں اور سیڑھیوں پمر لگے ٹائلز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں

اور بعض جگہوں پر سنگ مرمر بھی اکھڑنے لگا ہے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اندر بننے والے ان تعمیرات کی نگرانی صوبائی ادارے سی اینڈ ڈبلیوکے انجنیئر و اہرین بھی کرتے ہیں

تاہم انہوں نے اس غیر معیاری کام کی طرف توجہ نہیں دی اور اپرول کے بعد صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کردی گئی ہیں جس کی دوبارہ تعمیر کیلئے اب صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ دوبارہ فنڈنگ جاری کرے گی تاہم وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے زی انتظام چلنے والے اس وزارت کیساتھ غیر معیاری تعمیر پر ابھی تک نہ تو سول اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ سے کوئی جواب طلب کی گئی ہیں .

error: Content is protected !!