ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ کے زیر اہتمام سپیشل سپورٹس فیسٹول کا شاندار انعقاد


پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس نوشہرہ اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سپیشل سپورٹس فیسٹول کے مقابلے پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئے ، ان مقابلوں میں میں مردان،چارسدہ،پشاور سمیت نوشہرہ کے 150 مختلف صلاحیتوں کے حامل کھلاڑیوں نے7 مختلف کھیلوں میں شرکت کی

مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نوروالی خان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر مردان میر بشر خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ، ایڈمن آفیسر ارشاد خان ، شاہ خالد اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ذکاء اﷲ خان ، زوار نور چیئر مین ایس ایل ایف سپیشل لائف فائونڈیشن ، آیاز خان سی ای او سپیشل لائف فائونڈیشن،مشہور ٹی وی فنکارزرداد بلبل سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ان مقابلوں کا باضابطہ افتتاح پراجیکٹ ڈائریکٹر سپورٹس خیبرپختونخوا مراد علی مہمند نے کیا ۔

فیسٹول میں اتھلٹکس،رسی کشی،بیڈمینٹن،بوشی، سٹنڈنگ اور ویل چیئرکرکٹ شامل تھے۔ایک روز ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے بوشے خواتین کے مقابلوں میں سمیرا،میناگل نے پہلی جبکہ رانا گل اور صبا نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

اسطرح مردوں کے مقابلوں میں خورشید اور آصف کی جوڑی نے زبیر اور ندیم کو شکست سے دو چار کیا۔مردوں کی رسہ کشی مقابلے میں حیات کی ٹیم نے خورشید الیوان کے خلاف فتح حاصل کی۔ مردوں کے اسٹنڈنگ کرکٹ میں اشفاق حسین الیوان نے سہیل الیوان کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔بیڈمینٹن فائنل میں زبیر اور زیشان نے شیر اور حیات کو مات دے دی،

وہیل چیئر مردوں کی ریس میں وصال خان نے پہلی جبکہ طاہر نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی،ویل چیئر کرکٹ میں آیاز الیوان نے پہلی اور ظاہیر حسین الیوان نے دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔پست قامت کے رسہ کشی کیمقابلے میں صادق کی ٹیم نے اسفندیار کی ٹیم پر برتری حاصل کرلی

۔جبکہ پست قامت کے میوزک چیئر کے مقابلے میں ارشد پہلے جبکہ انعام دوسرے نمبر پر رہے،پست قامت کے ریس کے مقابلے میں ارشد نے گولڈ جبکہ عبداللہ نے سلور میڈل حاصل کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوروالی خان نے سپیشل سپورٹس فیسٹول کے انعقاد پر کھلاڑیوں کو مبارک باد اور آرگنائزر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی سرپرستی میں تمام اضلاع میں گیمز کے ایونٹس منعقد کئے جارہیں ہیں

جو قابل تعریف ہے اسطرح مقابلے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشونما کے لئے بیحد ضروری ہے تاہم کھیل کھود کے فروع کے لئے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ ہمشہ تعاون کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کھیل کھود کے

بجائے موبائل اور سوشل میڈیا میں مگن رہتا ہے جو کہ قابل آفسوس کے انہوں نے اس موقع پر نوجوان نسل کو کھیل کھود اور ورزش کے لئے بھی وقت نکالنے کی اپیل کی۔ ، آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ،سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!