ڈسٹرکٹ انٹر کلب ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاورمیں جاری ڈسٹرکٹ انٹر کلب ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا،پی ٹی آئی کلب نےہشت نگرکرکٹ کلب کو 8وکٹو ںسے شکست دیدی۔جمخانہ گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں ہشت نگرکلب کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

اور مقررہ اوورز میں 69رنزبنائے،جس میں طفیل نے 13رنز بنائے،پی ٹی آئی کلب کی جانب سے خیال محمد اور شہریارنے تین،تین،وحیدخان نے دو جبکہ اور پردیس اورشرافت ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سسکے جواب میں پی ٹی آئی کلب نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔جس میں شیراز نے 58رنزبناکر نمایاں سکورررہے۔ہشت نگر کلب کی طرف سے ذیشان نے ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں فخر عالم اورشہزادشاہ نے ایمپائرنگ کی جبکہ ندیم اختر نے سکوررکے فرائض انجام دی ہے۔

error: Content is protected !!