پانچویں انٹر ڈسڑکٹ بوائز گرلزٹگ آف وار چیمپئن شپ کا آغاز

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)دفاعی چیمپئن ڈسٹرکٹ سینٹرل ،ایسٹ ،کورنگی اور ساءوتھ نے پانچویں آل کراچی انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ گرلز میں سینٹرل ،ایسٹ ،ساءوتھ اور ملیر نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی اور کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ ایونٹ کا انعقاد سندھ ٹگ آف وار ایرینا میں کیا گیا تھا

افتتاحی تقریب کے مہما ن خصوصی ڈی ایس پی اٹریفک ایسٹ افضل نور تھے ،ان کا شریک ٹیموں سے تعارف کروایا گیا بعد ازاں انہوں نے ایونٹ کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر انہوں نے ایونٹ میں شریک ٹیموں کو ڈسپلن کی پابندی کی تلقین کرتے ہوئے سندھ ٹگ آف وار اور کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کی کھیل کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں کی تعریف کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا ۔ کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث ہمارا یہ ایونٹ تاخیر کا شکار ہوا لیکن اب یہ ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس کے لئے میں سندھ کے سیکریٹری جاوید اقبال، آرگنائزنگ سیکریٹری محمد ندیم اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ چیف پیٹرن گلفراز احمد خان کا کہنا تھا کہ سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن اپنے تمام ایونٹ کا انعقاد گزشتہ کئی برسوں سے کر رہی ہے اس سال بھی ہم اپنے کلینڈر ائیر کے باقی ایونٹ جلد مکمل کریں گے ۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ پول بی بوائز سے ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ملیر اور ویسٹ کو 2-0سے شکست دے کر پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی

جبکہ ایسٹ نے ویسٹ کو 2-0سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی پائی ۔ پول بی سے ساءوتھ نے دونوں میچز جیتے جبکہ کورنگی نے ملیر کو زیر کر کے فائنل فور کے لئے کوالیفائی کیا ۔ گرلز مقابلوں میں سینٹرل نے ویسٹ اور ساءوتھ کو 2-0 سے اور ساءوتھ نے ویسٹ کو ہرا کر فائنل فور میں رسائی کو یقینی بنایا ۔ ایسٹ نے کورنگی اور ملیر کو با آسانی2-0سے زیر کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ملیر نے کورنگی کو ہرا کر اگلے راءونڈ میں جگہ بنائی ۔ بوائز کے سیمی فائنل میں سینٹرل کا مقابلہ کورنگی سے اور ساءوتھ کا مقابلہ ایسٹ سے ہوگا جبکہ گرلز میں سینٹرل کا مقابلہ ملیر سے اور ایسٹ کا مقابلہ ساءوتھ سے ہوگا ۔ فائنل کے مہمان خصوصی ایشال ٹیکسٹائل کے اونراعجاز احمد اعوان ہونگے ۔ پہلے روز کے مقابلوں میں ٹیکنیکل آفیشلز کے فراءض نصرت حسین ،عمیرہ صدیقی ،خالدہ افتخار،مزمل حسین ،اخلا ق بخاری ،اصغر اور عمر شاہین نے انجام دیے ۔ پہلے روز نیشنل بینک کے انور فاروقی ،انٹر نیشنل مبشر مختار،اکبر قائمخانی ،ریاض صدیقی ،خالدہ ناز،امبر نذیر،فہمیدہ ضمیر،فرحان ،فیصل ،سرفراز الدین ،محمد اختر ،طلعت ادریس،چوہدری تنویر،فضل اور رفعت جہاں نے بھی مقابلے دیکھے ۔

error: Content is protected !!